14 فروری 2013 - 20:30

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کے خلاف23فروری کو سندھ اور پنجاب کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا اور25فروری کو شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جائے گی.

ابنا: علامتی بھوک ہڑتال سے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخری روزدورے اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری، جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو ،محمد حسین محنتی، مجلس و حدت المسلمین کے مولانا صادق رضا تقوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا یوسف مرزا ،پنے اظہار یکجہتی کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ17فروری کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور19فروری سے پورے ملک میں پریس کلبوں کے باہر تین روز ہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ جبکہ25فروری کو کراچی میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ووٹر لسٹوں کی درستگی اور نئی خانہ شماری کو روکنے کے ساتھ انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازش ہے۔
.......
/169